پیر، 2 اپریل، 2018

صدر مملکت ممنون حسین نے ترک نیول چیف ایڈمرل عدنان اوزبل کونشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔ پیر کو ایوارڈ عطا کرنے کی تقریب کے بعد معزز مہمان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان محبت کے رشتے کی گہرائی الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ مسلم امہ کے مسائل کے حل کے سلسلے میں پاکستان ترکی کے کردار کا احترام کر تا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکی عالمی فورموں پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے جمہوری اداروں کے درمیان تعاون انتہائی گہرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جرات مندانہ کردار ادار کر رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک ترک دفاعی تعلقات مستقبل میں مزید ترقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لئے صدر طیب اردوآن کا کردار قابل تعریف ہے۔ ترک حکومت ، عوام اورصدر اردوآن کے ساتھ دوستی پر فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترکی نے مہاجرین کی جس فراخدلی سے مہمانداری کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے اس عزم پر زور دیا کہ موجودہ وقت میں مسائل کے حل کے لیے اسلامی اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس سے قبل ایوان صدر میں ترک نیول چیف کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اورترکی کے سفیر احسان مصطفی یورداکل اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ترکی کی نیول فورس کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان اوزبال نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ وہ پاک ترک دفاعی تعلقات کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اسلام آباد(14نیوز) صدر مملکت ممنون حسین نے ترک نیول چیف ایڈمرل عدنان اوزبل کونشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔ پیر کو ایوارڈ عطا کرنے کی تقریب کے بعد معزز مہمان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان محبت کے رشتے کی گہرائی الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ مسلم امہ کے مسائل کے حل کے سلسلے میں پاکستان ترکی کے کردار کا احترام کر تا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکی عالمی فورموں پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے جمہوری اداروں کے درمیان تعاون انتہائی گہرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جرات مندانہ کردار ادار کر رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک ترک دفاعی تعلقات مستقبل میں مزید ترقی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لئے صدر طیب اردوآن کا کردار قابل تعریف ہے۔ ترک حکومت ، عوام اورصدر اردوآن کے ساتھ دوستی پر فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترکی نے مہاجرین کی جس فراخدلی سے مہمانداری کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے اس عزم پر زور دیا کہ موجودہ وقت میں مسائل کے حل کے لیے اسلامی اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس سے قبل ایوان صدر میں ترک نیول چیف کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اورترکی کے سفیر احسان مصطفی یورداکل اور اعلی حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ترکی کی نیول فورس کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان اوزبال نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ وہ پاک ترک دفاعی تعلقات کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں