منگل، 6 مارچ، 2018

عائشہ گلالئی کی نہال ہاشمی کیخلاف مقدمہ کیلئےتھانہ مارگلہ میں درخواست

اسلام آباد(14 نیوز) تحریک انصاف کی منحرف رہنماءعائشہ گلالئی ن لیگ کے رہنماء نہال ہاشمی کیخلاف میدان میں آگئیں،عائشہ گلالئی نے نہال ہاشمی کیخلاف تھانہ مارگلہ میں درخواست دائر کردی، نہال ہاشمی نے نیب کوکرپٹ ادارہ قرار دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی جی کی رہنماء عائشہ گلالئی نے عمران خان پرہراساں کرنے والے میسجز کوافشاں کرکے سیاسی شہرت حاصل کی۔بعدازاں اپنی الگ سیاسی جماعت بنائی اور مسلم لیگ ن کی قیادت پربھی الزامات لگانا شروع کردیے۔ تاہم اب عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ن کے رہنماء نہال ہاشمی جنہوں نے توہین عدالت کیس میں جیل سے رہائی کے بعد نیب پرکرپٹ ادارہ ہونے کے الزامات عائد کیے تاہم عائشہ گلالئی نے نہال ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے پولیس تھانہ مارگلہ میں درخواست دے دی ہے۔عائشہ گلالئی نے درخواست دائرکے متن کے مطابق نہال ہاشمی نے نیب پربے بنیاد الزامات لگائے اور نیب کوکرپٹ ادارہ قرار دیا۔نہال ہاشمی نے نیب کی ساکھ کونقصان پہنچایا مقدمہ درج کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں