لاہور(14 نیوز) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ملک کی تباہی، بیانیہ کے پیچھے کون ہی تحقیقات کیلئے بھی جے آئی ٹی بننی چاہئے، چودھری سرور کی جیت کوئی سرپرائز نہیں، مسلم لیگ ن میں ایک بغاوت ہے، جس کا ٹریلر سینٹ الیکشن میں دیکھنے کو ملا پوری فلم قومی الیکشن سے پہلے ریلیز ہوگی۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز احاطہ اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے سابق وزیراعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، انکا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایک بیانیہ یوسف رضا گیلانی پر بھی دیا تھا ایک اپنی نا اہلی پر دیا اب قوم ان سے پوچھتی ہے کہ کونسا بیانیہ ٹھیک ہے، قوم کس پر یقین کری میاں محمودالرشید نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، ایسا بیانیہ کم ازکم ایک لیڈر اختیار نہیں کر سکتا، یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ کہ اس بیانیہ کے پیچھے کوئی اور قوتیں تو نہیں ہیں ا سکے لئے سپریم کورٹ نوٹس لے اور جے آئی ٹی تشکیل دیکر معاملے کی تہہ تک پہنچے۔ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشیدنے کہا کہ چودھری سرور کی جیت کوئی سرپرائز نہیں، مسلم لیگ ن میں خاموش بغاوت ہے، جس کا ٹریلر سینٹ الیکشن میں دیکھنے کو ملا پوری فلم قومی الیکشن سے پہلے ریلیز ہوگی۔ انہوں نے سینٹ الیکشن میں پیسہ خرچ کرنے کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ہارس ٹریڈنگ کی سخت مخالف ہے اسکی خلاف ورزی کی نہ کبھی کی جائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں