پیر، 2 اپریل، 2018

آرمی چیف سے امریکی نائب وزیرکی ملاقات،علاقائی سلامتی پرتبادلہ خیال



راولپنڈی(ا14نیوز)چیف آف سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی قائم مقام نائب وزیربرائے وسطی و جنوبی ایشیاء ایلس جے ویلزنے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورامریکی قائم مقام نائب وزیربرائے وسطی و جنوبی ایشیاء ایلس جے ویلزکے درمیان جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پرخطے کی سکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے بالخصوص افغانستان میں امن واستحکام کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کا خطے میں امن وامان کیلئے مثبت تعاون برقرار رکھنے پراتفاق کیا ہے۔اس موقع پرامریکی قائم مقام نائب وزیربرائے وسطی و جنوبی ایشیاء نے دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے تعریف بھی تعریف بھی کی۔ایلس ویلز نے کہا کہ امریکہ خطے میں امن کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔چاہتے ہیں باہمی تعاون کے تناظر میں مثبت نتائج سامنے آئیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں