اتوار، 25 مارچ، 2018

انا للہ وانا الیہ راجعون: نامعلوم افراد نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء کو قتل کردیا، پوری ایم کیو ایم سوگ میں ڈوب گئی



کراچی (نیوز ڈیسک)شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کونسلر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے طوری بنگش کے مکین اور یوسی 26 کے کونسلر انیس صدیقی اپنے گھر میں موجود تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور انہیں ایک گولی مار کر فرار ہو گئے۔انیس صدیقی کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ ایم کیو ایم کے جنرل کونسلرانیس صدیقی کی اورنگی ٹاؤن میں نمازہ جنازہ میں شرکت کے بعد فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کودیوارسے لگایاگیاہے اور اس پرمظالم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انیس صدیقی کوگزشتہ روزبے رحمانہ طریقے سے قتل کیاگیا۔ انیس صدیقی کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے،ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں کوقتل کیاجارہاہے،یہ بڑاظلمہے۔انیس صدیقی کے قاتلوں کوگرفتارکرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کب تک ہمارے کارکنوں اورنمائندوں کے قتل کاسلسلہ جاری رہے گا؟قانون نافذکرنےوالے ادارے اپنی کارکردگی سامنے لائیں۔فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں مردم شماری کے دوران مہاجروں کوکم گناگیاہے۔ایم کیوایم کوتقسیم کرنےکی سازشوں کوکامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی ایم کیوایم سے الگ ہونا چاہا ہے اور نہ ہی الگ جماعت بنائی۔بہادرآبادوالوں نے اپنی الگ تقریب رکھی تومجبوراًجلسہ کرناپڑا۔انہوں نے خالدمقبول کویوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔فاروق ستار نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے جنرل کونسلرانیس صدیقی کی اورنگی ٹاؤن میں نمازہ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔نماز جنازہ میں فاروق ستار،خالد مقبول صدیقی،وسیم اختر اور ایم کیو ایم کے دیگررہنما ﺅں نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں