منگل، 13 مارچ، 2018

وہی ہوا جس کا ڈر تھا : عمران خان کے خطاب کے دوران جوتا مار دیا گیا ، افسوسناک تفصیلات اس خبر میں



گجرات(ویب ڈیسک) بندوقوں کا دور چلا گیا اب جمہوریت جوتوں کے نشانے پر آگئی عمران خان کو جوتا مارنے کی کوشش کی گئی۔ عمران خان کے خطاب کے دوران جوتا اسٹیج پر اچھال دیا گیا جوتا عمران خان کے ساتھ کھڑے علیم خان کو لگا۔تفصیلات کے مطابق گجرات میں میں ہونے والے جلسے میں عمران خان کو جوتا مارا گیا لیکن جوتا عمران خان کے ساتھ کھڑے پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کو لگی ، جوتا لگنے کے بعد علیم خان مسکراتے ہوئے سکھائی دیے۔ جوتا لگانے کے بعد پی ٹی آئی کارکن علیم خان کا سینہ سہلانے لگے۔ جوتا مارنے کے بعد عمران خان نے پی ٹی آئی کا جھنڈا پھینک کر اور مائیک پھینک کر روانہ ہو گئے اور اپنا خطاب بھی ختم کر دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر جوتا پھینکنے کی ناکام کوشش کرنے والے شخص نے انکشاف کیا ہے کہ اسے اس کام کے لئے راناثنااللہ کے داماد نے بھیجا تھا۔تفصیلات کے مطابق فیصل میں جلسے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گاڑی میں سوار ہوئے تو ایک شخص نے گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اسٹاف اور کارکنان نے اس شخص کی کوشش ناکام بنادی اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ عمران خان کو جوتا مارنے آیا تھا اور اس کام کے لئے اسے وزیرِقانون پنجاب رانا ثنااللہ کے داماد شہریار نے بھیجا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ اس کا نام مرزا رمضان ہے اور حاجی آباد کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم رمضان نے کہا ہے کہ مجھے عمران خان کو جوتا مارنے کا حکم رانا ثنااللہ کے داماد شہریار نے دیا تھا۔ ملزم کے خلاف مزید کارروائی تحریک انصاف کی تحریری درخواست کے بعد کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں