پیر، 12 مارچ، 2018

سینیٹرز کی بڑی تعداد آج ایوان بالا کو خدا حافظ کہ دے گی، کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آ گئیں



اسلام آباد(ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم سے)سینیٹ کے 52 ارکان مدت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے ۔ فرحت اللہ بابر، تاج حیدر، اعتزاز احسن ، حافظ حمد اللہ ، الیاس بلور،نسرین جلیل اور طاہر مشہدی اب ایوان بالا کا حصہ نہیں۔ایوان بالا کی 15 قائمہ کمیٹیوں اور 15 خصوصی کمیٹیوں سمیت 61 کمیٹیاں بھی تحلیل ہوگئیں ۔ 11 مارچ کوایوان بالا کے 52 سینیٹرزریٹائر ہوگئے ،سندھ اور پنجاب سے 12،12 ، بلوچستان اور خیبرپختون خوا سے 11،11 ، اسلام آباد سے 2 اور فاٹا سے 4 سینیٹرز ریٹائرڈ ہوئے۔ رخصت ہونےوالوں میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے ایم حمزہ، ظفر اللہ ڈھانڈلہ، نثار محمد، سعود مجید، ذوالفقارعلی کھوسہ،آصف کرمانی، اسحاق ڈار، نذہت صادق اور کامران مائیکل شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کے احمد حسن ،مرتضیٰ وہاب، کریم خواجہ، رضا ربانی، محمد یوسف، مختار عاجز دھامرا، سیف اللہ مگسی، عثمان سیف اللہ خان ، فتح محمد حسنی، اعتزاز احسن، فرحت اللہ بابر، روزی خان کاکڑ،تاج حیدر، خالدہ پروین، روبینہ خالد، سحر کامران ، اور ہری رام شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر سیف اللہ بنگش ریٹائرمنٹ سے قبل ہی یکم فروری کو انتقال کر گئے۔عوامی نیشنل پارٹی کے داؤد خان اچکزئی، باز محمد خان ،شاہی سید،الیاس بلور، زاہدہ خان جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے اعظم سواتی بھی ریٹائر ہونےوالوں میں شامل ہیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے اسرار اللہ خان زہری ،نسیمہ احسان ، جے یو آئی( ف) کے حافظ حمد اللہ، طلحہ محمود، مفتی عبدالستار بھی ایوان بالا سے رخصت ہوگئے ۔ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی، مولانا تنویر الحق تھانوی،نسرین جلیل، فروغ نسیم جبکہ مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا، سعید الحسن مندوخیل، روبینہ عرفان، مشاہد حسین جبکہ فاٹا سےآزاد امیدوار ہدایت اللہ، ہلال الرحمان، ملک نجم الحسن، صالح شاہ، پنجاب سے آزاد امیدوار محسن خان لغاری، فنکشنل لیگ کے مظفر حسین شاہ بھی ریٹائر ڈہو گئے۔میاں رضا ربانی، فروغ نسیم ، ہدایت اللہ، ہلال الرحمان ، اسحاق ڈار، طلحہ محمود،روبینہ خالد، نزہت صادق آصف کرمانی، کامران مائیکل، اعظم سواتی ، مظفر حسین شاہ اور مشاہد حسین سید بطورسینیٹر اپنی مدت پوری کرنے کےبعد دوبارہ سینیٹر منتخب ہوچکے ہیں ۔فرحت اللہ بابر، تاج حیدر، اعتزاز احسن ، حافظ حمد اللہ،الیاس بلور،نسرین جلیل، طاہر مشہدی آج سے 12 مارچ 2018سے ایوان بالا کا حصہ نہیں ہوں گے۔ دوبارہ منتخب ہونے والے سینیٹرز۔میاں رضا ربانی، فروغ نسیم ، ہدایت اللہ، ہلال الرحمان ، اسحاق ڈار، طلحہ محمود،روبینہ خالد، نزہت صادق آصف کرمانی، کامران مائیکل، اعظم سواتی، مظفر حسین شاہ اور مشاہد حسین سید بطور سینٹر اپنی مدت پوری کرنے کےبعد دوبارہ سینٹر منتخب ہوچکے ہیں ۔اسلام آباد: نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے چناؤ کے لیے انتخاب آج ہوگا جب کہ نومنتخب سینیٹرز بھی آج ہی حلف لیں گے۔صدر مملکت ممنون حسین نے سردار یعقوب خان ناصر کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کردیا جو اجلاس کی صدارت کریں گے۔آج ہونے والے سینیٹ اجلاس میں پہلے نومنتخب ارکان کی حلف برداری ہوگی جس کے بعد دوپہر 12 بجے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائےجائیں گے اور سہ پہر 2 بجے جانچ پڑتال کے بعد حتمی امیدواروں کا اعلان ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں