راولپنڈی، اوکاڑہ، شیخوپورہ (14نیوز) راولپنڈی میں گلے پر ڈور پھرنے سے راولپنڈی 13 سالہ بچہ عبدالرشید زخمی ہو گیا۔ بچے کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا۔ بچہ اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا۔ حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ شیخوپورہ میں بھی پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری رہی۔ بتی چوک میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان امیر علی ناک پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ دوسری طرف اوکاڑہ میں پولیس نے 6 پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد کرلیں۔ ملزمان امجد بھٹی، عدیل، وکیل، زین، نقاش مسیح اور پیٹر مسیح کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں