لاہور(14نیوز) مختلف واقعات میں اوباشوں نے 4 خواتین اور 12 سالہ لڑکی اور 2 لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ساہیوال کے چک 86/9۔ ایل میں رحمت مسیح کی 17 سالہ بیٹی راحیلہ گھر میں اکیلی تھی کہ مقامی زمیندار کا بیٹا شاہ زیب زبردستی گھر میں ساتھیوں کے ہمراہ گھس گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ چک 55/5۔ ایل میں ارشاد بی بی اپنی بیٹی 17 سالہ نصیبو کے ہمراہ گدھا ریڑھی پر جا رہی تھی کہ زوار حسین اور اسکے تین ساتھیوں نے انہیں اغوا کرلیا اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ قصور میں ساندہ چستانہ کے علاقہ میں 14 سالہ سموئیل سودا لینے بازار جا رہا تھا کہ ملزمان عدنان مسیح اور عاصم مسیح ورغلا کر لے گئے اور زیادتی کر ڈالی۔ علاوہ ازیں ننکانہ صاحب میں پلاٹ کا جھانسہ دیکر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر نے ننکانہ کی رہائشی خاتون کو بے آبرو کر دیا۔ (ر) کو ملزم غلام سرور نے بلایا اور ساتھیوں سے ملکر سرکاری گاڑی میں شاہکوٹ ایک گھر میں لے گئے اور جہاں ملزم غلام سرور نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ بوریوالہ میں 269/ای بی کی (ا) کو ملزم علی اکبر نے ساتھیوں عامر، جاوید ، اور صائمہ سے ملکر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں علی اکبر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ دریں اثنا چناب نگر میں 15 سالہ ذہنی معذور لڑکی (ف) کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم رفاقت کو گرفتار کرلیا گیا۔ کامونکے میں تتلے عالی روڈ کی 12 سالہ (س) بی بی اپنی نانی کے گھر جا رہی تھی کہ محلہ کے ثاقب نے لفٹ کے بہانہ موٹر سائیکل پر بٹھا لیا اور ایک خالی مکان میں لے جا کر اپنے ساتھی بابر کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ دوسرے واقعہ میں کنگنی والا کا علی ذیشان تاج چوک اپنے سُسرال آیا اور ہمسائے ناظم حسین کی سات سالہ بیٹی (ظ) کو ورغلا کر قبرستان لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو بچی نے شور مچا دیا جس پر اہل علاقہ نے علی ذیشان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ حافظ آباد کے محلہ حسین پورہ میں 10 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ محلہ حسین پورہ کا منیب 10 سالہ ادریس کو مبینہ طور پر ورغلا کے اپنے گھر لے گیا جہاں اس نے لڑکے سے زیادتی کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں