پیر، 5 مارچ، 2018

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچستان میں تربت اور مکران کا دورہ


تربت(14نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاہے کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی اورامن کے قیام کا خواب پورا ہورہا ہے۔پیر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں تربت اور مکران کا دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے ایف سی بلوچستان ساوتھ ہیڈکوارٹرزمیں تربت کے عمائدین سے ملاقات کی،جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو،کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ اورآئی جی ایف سی بلوچستان بھی موجود تھے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مکران میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کی،مکران میلے میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔مکران میلے میں عمائدین علاقہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آرمی چیف نے کہا کہ میلے بڑی تعداد میں عوام کی شرکت صوبے کے امن اورخوشحالی کی جانب بڑھنے کا ثبوت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں