پاکپتن (پاکپتن پریس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر ضلعی نائب صدر عاطل محمود منے خان نے سینٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سینٹ کے انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگی شیروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، سینٹ کے انتخابات کے دوران مسلم لیگ (ن) کی واضح کامیابی سے دھرنے والے اپنی مقبولیت کا اندازہ لگا لیں، آئندہ جنرل انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے انتخابات کے دوران مسلم لیگ (ن) کو فتح سے نوازا، سینٹ کے انتخابات کے دوران مسلم لیگ (ن) کی کامیابی نے جنرل انتخابات سے قبل ہی فیصلہ سنا دیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں جاری ترقی کا سفر جاری رکھیں گے، سازشیں کرنیوالے اپنے گریبا ن میں جھانکیں ،عمران خان کے تبدیلی کے نعرے کھوکھلے ہیں۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں