اسلام آباد(14نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستانی سیاست میں اب نامعلوم کالزکا سلسلہ نہیں چلےگا،میری اعلیٰ سطح پراس سےمتعلق بات ہوئی ہے،اب اگرکوئی نامعلوم کال کرےگاتو اسےبھگتنا پڑےگا،کسی رکن کوبھی نامعلوم کال آئےتو مجھے آگاہ کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں سینیٹ الیکشن سے متعلق طریقہ کار اور ووٹ ڈالنے سے متعلق بات چیت گئی۔اجلاس میں ن لیگ کےکینسرکےمریض رکن اسمبلی رجب بلوچ بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پربعض ارکان نے وزیراعظم سے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے کی بھی شکایت کی۔ آفتاب شیخ نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں132ارکان نےشرکت کی۔ارکان اسمبلی کو سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ کا طریقہ کار سمجھایا گیا۔اجلاس میں ارکان اسمبلی سے کہا گیا کہ ووٹ ضائع نہ ہو۔ارکان اسمبلی کوسلائیڈکی مدد سے ووٹ ڈالنےکے بارے میں بتایا گیا۔ اجلاس میں مشاہدحسین سید اوراسدجونیجو کابطورامیدوارتعارف کرانےپردلچسپ صورتحال پیدا ہوئی۔حامدحمید نے کہا کہ دونوں سے حلف لیاجائے کہ یہ نوازشریف کومشکل میں نہیں چھوڑینگے۔ نوازشریف پارٹی صدرہوں یانہ ہوں یہ حلف دیں کہ انکےساتھ رہیں گے،حامد حمید کے بیان پر ن لیگ کے ارکان نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ مشاہدحسین اوراسدجونیجو مطالبے پرششدر رہ گئے۔اسی طرح اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی کو نامعلوم ٹیلی فون کالز آنے کا تذکرہ ہوا۔ رمیش کمار نے شکایت کی بعض نامعلوم کالر مخصوص ہدایات جاری کرتے ہیں۔ماضی میں پارٹی صدر کےانتخاب کےدوران بھی ایسی کالز آئیں۔ اس پروزیراعظم شاہد خاقان نے ہدایت کی کہ کسی رکن کوبھی نامعلوم کال آئےتو مجھے آگاہ کریں۔ پاکستانی سیاست میں اب نامعلوم کالزکا سلسلہ نہیں چلے گا۔ میری اعلٰی سطح پر اس سےمتعلق بات ہوئی ہے۔ اب اگرکوئی نامعلوم کال کرےگاتو اسےبھگتنا پڑے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں