لاہور (14نیوز ڈیسک) خواجہ آصف کے بعد نواز شریف کی شامت آ گئی ، نااہل وزیر اعظم نواز شریف کو بھی جوتا پڑ گیا ، لاہور مین جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک شخص نے جوتا رسید کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح نواز شریف لاہور میں جامعہ نعیمیہ پہنچے جہاں انہوں نے اجتماع سے خطاب کرنا تھا مگر اس اجتماع کے آغاز میں اس وقت بدنظمی پیدا ہو گئی جب انکے ڈائس کے بلکل ساتھ کھڑے شخص نے پہلے زور سے انکے سینے پر جوتا پھنک مارا اور پھر ہاتھ فضا میں بلند کرکے نعرے مارنے لگا ۔ سیکورٹی اہلکاروں نے جوتا مارنے والے شخص کو فوراً دبوچ لیا جسکا تعلق جامعہ نعیمیہ سے ہی بتایا جا رہا ہے ، سیکیورٹی اہلکار مذکورہ شخص کو دبوچ کر تھپڑ مارتے ہوئے جلسہ گاہ سے باہر لے گئے جہاں ایک بار پھر اسکی چھترول کی گئی ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے اس افسوسناک واقعہ کے بعد پھر تقریر شروع کر دی اور اپنے ساتھ ہونیوالے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی دشمنی میں شرمناک کھیل شروع ہو چکا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ رات سیالکوٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ساتھ بھی اسی طرح کی واردات ہوئی جہاں خطاب کے دوران انکے چہرے پر سیاہی انڈیل دی گئی ۔ اس واقعہ کے ذمہ دار کو بھی گرفتار کرکے خوب تواضع کی گئی ۔ بعد میں خواجہ آصف نے ہاتھ منہ دھو کر دوبارہ خطاب شروع کر دیا اور خود پر سیاہی پھینکنے والے کو معاف کر دیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں