پاکپتن(14) پنجاب ڈرگ آرڈیننس 2017ء میں شامل کی گئی سزاؤں کے خلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ،ادویات کے حصول کے لئے مریض دربد ر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔بتایا گیا ہے کہ پاکپتن میں پنجاب ڈرگ آرڈیننس 2017ء میں شامل کی گئی سزاؤں کے خلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں ایمر جنسی مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، غلہ منڈی، لار ی،ہسپتال روڑ سمیت شہر کے متعددمقامات پر قائم میڈیکل سٹورزاحتجاجاً بندہیں نجی ہسپتالوں کے اندر فارمیسی پر مہنگے داموں ادویات فروخت کی جارہی ہے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرحیم گوپی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متفقہ مسودہ مئی2017سے حکومت پنجاب کے پاس سرد خانے میں پڑا ہے پنجاب حکومت نے ترمیمی ایکٹ کو پنجاب اسمبلی سے منطوری کا وعدہ کیاتھا مفاہمتی کوششوں کے باجود پنجاب حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہڑتال جاری رہے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں