بدھ، 7 مارچ، 2018

حکمران اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو لاٹھی کی طاقت سے دبا نہیں سکتے:امیر حمزہ رتھ

پاکپتن(پاکپتن پریس)پاکستان تحریک انصاف کےپی پی231 سے ٹکٹ ہولڈر خان امیر حمزہ رتھ نے نابینا افراد پر حکومتی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمران اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو لاٹھی کی طاقت سے دبا نہیں سکتے ، نابینا افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے، پولیس کا اپنے حقوق کے حق میں نکلنے والے نابینا افراد پر لاٹھی چارج قابل افسوس ہے، ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز باقی نا رہی ہے، یہ کہاں کی جمہوریت ہے جہاں پر اپنے حقوق کا حصول ہی ناممکن ہو گیا ہے،ملک میں ترقی کے سفر کا آغاز کرنے کے دعوے داروں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی، آئے روز نام نہاد خام اعلیٰ کا کچا چٹھا کھل کر عیاں ہو رہا ہے،آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے ملک میں جمہوریت اور پار لیمنٹ کو کر پشن سے پاک کر نا ہوگا،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بے حسی اور بربریت کی انتہاکردی، عوام کو مہنگائی کے پھاڑ گرائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کا تقدس کر پشن کے خاتمہ سے اس کے تحفظ سے نہیں ہے۔۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں